حیدرآباد۔12۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی اسمبلی مانسونی اجلاس کا آج سے آغاز ہوا۔ لیکن پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی طرح اس اجلاس کا استقبال بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے احتجاج سے ہوا۔چنانچہ ایک طرف سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی متحدہ ریاست کی تائید میں نعرے لگارہے تھے تو دوسری طرف ٹی آر ایس اور تلنگانہ کانگریس قائدین علیحدہ ریاست کی تائید
میں نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کو گھیر لیا۔چنانچہ اس صورت حال پر اسپیکر اسمبلی این منوہر نے ارکان سے اجلاس کے پر امن انعقاد میں تعاون کی اپیل کے باوجود ارکان کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔جسکے بعد تمام ارکان نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نلسن منڈیلا کے وفات پر خراج تحسین پیش کیا۔اور اسپیکر نے کل تک کے لئے اسمبلی اجلاس کے التوا کا اعلان کرنے پر آج کا اجلاس اختتام کو پہونچا۔